بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ
- 05, اگست , 2024
نیو زٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے 9 اگست کو بلایا جائے گا جب کہ فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا، کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ قبل بھی لیے جا سکتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان نہیں کیا گیا، سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے اور کھلاڑیوں کی فٹنس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا جائے گا۔بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا، فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔
تبصرے