چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر آئی سی سی کا پلان بی سامنے آگیا
- 05, اگست , 2024
نیو زٹوڈے : چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے آئی سی سی کے پلان بی کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پلان بی پر بھی غور شروع کر دیا ہے، پلان کے تحت اگر بھارت پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں۔ آئی سی سی نے سری لنکا کے کولمبو میں بھارت کے میچوں کے لیے پی سی بی کو 65 ملین ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 65 ملین ڈالر کی رقم پاکستان سے باہر یعنی کولمبو میں ہونے والے میچوں کے لیے ہے۔
چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ پی سی بی نے میزبانی کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، پاکستان سے باہر میچز کھیلنے کی صورت میں انتظامیہ نے خصوصی رقم مختص کی ہے۔ یہ رقم تمام 3 اسٹیڈیموں کی مرمت سمیت مختلف کاموں کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ یکم مارچ 2025 کو ہوگا۔
خاص خبریں
-
پیرا اولمپکس: ایرانی ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل بھارت کو کیوں دیا گیا؟
-
محبت کرنے والا جوڑا شادی کے 68 سال بعد ایک ہی دن انتقال کر گیا
-
پیرس میں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی حیدر علی کو پیرس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد
-
علی امین گنڈا پور کی صحافیوں کو دھمکیاں، خواتین صحافیوں کے لیے بھی نازیبا زبان کا استعمال
تازہ ترین

تبصرے