حکومت کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
- 05, اگست , 2024
نیو زٹوڈے : وفاقی حکومت نے پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں کے لیے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی میں کابینہ سیکریٹری، سیکریٹری اطلاعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز، جوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالاکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی 14 اگست کے پروگرامز، وزیراعظم کی تقریر اور پیغام کے حوالے سے اپنی سفارشات 3 روز میں وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
خاص خبریں
-
پیرا اولمپکس: ایرانی ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل بھارت کو کیوں دیا گیا؟
-
محبت کرنے والا جوڑا شادی کے 68 سال بعد ایک ہی دن انتقال کر گیا
-
پیرس میں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی حیدر علی کو پیرس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد
-
علی امین گنڈا پور کی صحافیوں کو دھمکیاں، خواتین صحافیوں کے لیے بھی نازیبا زبان کا استعمال
تازہ ترین

تبصرے