ڈھاکہ میں مشتعل مظاہرین نے شیخ مجیب کے مجسموں کو توڑ دیا
- 05, اگست , 2024

نیو زٹوڈے : ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہو کر بھارت روانہ ہو گئیں۔اطلاعات کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ اور ان کی بھارت روانگی کے بعد مظاہرین ان کی سرکاری رہائش گاہ میں گھس گئے جہاں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور سامان اٹھا کر لے گئے۔اس کے علاوہ مظاہرین نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے بانی اور شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکہ میں مشتعل مظاہرین شیخ مجیب کے مجسموں کو توڑ رہے ہیں۔اس کے علاوہ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کی خبر پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

خاص خبریں
-
محمود خلیل کی نیویارک عدالت میں پیشی کے موقع پر ہزاروں افراد کا احتجاج
-
امریکی پابندیوں اور بد نظمی کی وجہ سے ایرانی معیشت آئی سی یو میں پہنچ چکی ہے
-
عرب امارات نے ٹرمپ کا جوہری مذاکرات کیلیے لکھا گیا دھمکی آمیز خط ایران کو پہنچا دیا
-
یوکرین جنگ کے حوالے سے فیصلے امریکہ یا یوکرین نہیں بلکہ روس خود کرے گا روسی وزارت خارجہ
تازہ ترین

تبصرے