کرکٹ ٹیم کو بھی دوبارہ بنائیں'، وزیراعظم کی چیئرمین پی سی بی کو ہدایت
- 06, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ میرٹ کے خلاف سفارش کروں تو قبول نہ کریں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو دوبارہ بنائیں اور اگر وزیراعظم میرٹ کے خلاف سفارش کریں تو اسے قبول نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو محسن نقوی کی بڑی کامیابی ہوگی، چاہتا ہوں کہ کرکٹ ٹیم کا نام ایک بار پھر کھیلوں کی دنیا کے افق پر چمکے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم صرف میرٹ کی بنیاد پر کھیلوں کے میدان بنا سکتے ہیں۔
تبصرے