کیوبا کے ریسلر مایان لوپیز نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کر دی
- 07, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : کیوبا کے پہلوان میان لوپیز مسلسل پانچ اولمپک ایڈیشنز میں ایک ہی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔میان لوپیز نے پیرس اولمپکس میں گریکو رومن ریسلنگ میں سپر ہیوی ویٹ گولڈ میڈل جیتا۔کسی دوسرے کھلاڑی نے انفرادی مقابلوں میں لگاتار چار سے زیادہ طلائی تمغے نہیں جیتے ہیں۔
کیوبا کے پہلوان نے 2008، 2012، 2016 اور 2020 کے اولمپکس میں بھی سونے کے تمغے جیتے تھے۔امریکی کارل لیوس نے لگاتار چار اولمپکس میں لمبی چھلانگ، مائیکل فیلپس نے 200 میٹر میڈلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
امریکہ کے ال اوریٹر نے ڈسکس تھرو، جاپان کے پہلوان Kaori Icho اور ڈنمارک کے پال ایلسٹروم نے سیلنگ میں گولڈ میڈل جیتے۔سرمائی اولمپکس میں، آئرین ویسٹ نے مسلسل 5 اولمپکس میں اسکیٹنگ کے مختلف مقابلوں میں طلائی تمغے جیتے۔
تبصرے