آئل سیکٹر کے لیے خوشخبری، دو بڑی کمپنیوں نے معاہدہ کر لیا
- 07, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : تیل کے شعبے سے متعلق دو بڑی بین الاقوامی تیل کمپنیوں کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ٹوٹل انرجی نے پاک عرب ریفائنری میں اپنا 50 فیصد حصص گنوگروپ کو فروخت کر دیا ہے۔ پارکو کے پاکستان میں 800 سروس سٹیشنز فعال ہیں، اس کا لبریکینٹ اور فیول لاجسٹکس کا وسیع کاروبار بھی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاک عرب ریفائنری کمپنی کے تمام فیول اسٹیشنز ٹوٹل کے نام سے پانچ سال تک جاری رکھے جائیں گے۔ یہ معاہدہ امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور فرانسیسی سیکیورٹیز قوانین کے تحت چلتا ہے۔
تبصرے