پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کو گرفتار کر لیا گیا

کھلاڑی کو گرفتار کر لیا

نیوز ٹوڈے :    پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کو گرفتار کر لیا گیا۔آسٹریلوی اولمپک کمیٹی نے بھی ایک کھلاڑی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم گرفتار ایتھلیٹ کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ فرانسیسی رپورٹر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کو کوکین خریدنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، کوکین بیچنے والے 19 سالہ اور آسٹریلوی خریدار 28 سالہ کو پیرس میں گرفتار کیا گیا۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ خریدار کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ آسٹریلوی ہاکی ٹیم کا رکن ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا کھلاڑی ٹیم کا اسٹرائیکر ٹام کریگ ہے۔یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی ہاکی ٹیم کو شکست ہوئی تھی جب کہ ٹام کریگ بھی 2021 اولمپکس کی سلور میڈلسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+