ملک بھر میں جلسے کرو اور لڑائی نہ کرو، عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کر دی
- 08, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں جلسے کریں لیکن لڑائی نہ کریں، جلسوں اور ریلیوں کی اجازت لیں، کوئی غیر قانونی کام نہ کریں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات میں کہا کہ ہم آئین اور قانون کے دائرہ کار میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے۔پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ جیل میں رہنے میں کوئی حرج نہیں، مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھ رہا ہوں، پی ٹی آئی کے بانی نے وزیراعلیٰ علی امین کو بھی کتابیں بھیجنے کا کہا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک بھر میں کامیاب جلسے کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس اور کرپشن سے متعلق شکایات پر بانی پی ٹی آئی کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جو آزاد اور شفاف تحقیقات کرے، آپ کمیٹی ممبران کے نام بھی تجویز کریں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے