الیکٹرک بائیک خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
- 08, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : موبی لنک بینک نے ملک میں مثبت ماحولیاتی تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے 'ای بائیک لون' کا اعلان کیا ہے۔
اس قرضہ سکیم کے تحت شہریوں کو ای بائیکس دی جائیں گی جو کہ سستی ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہوں گی۔ موبی لنک بینک کی جانب سے اس اسکیم میں، پاکستان کی معروف ای-بائیک کمپنی 'پاک زون الیکٹرک موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے اس اسکیم کے ذریعے، بینک اپنے تمام صارفین کو خصوصی فوائد فراہم کر رہا ہے، جس میں ای-موٹر سائیکلوں پر 6 فیصد رعایت بھی شامل ہے۔ پاکزون ڈیلرشپ سے خریدی گئی، پاک زون 3S ڈیلرشپ پر 3 اعزازی چیک اپ اور دو، تین اور فور وہیلر۔ ایک سال کی بیٹری وارنٹی شامل ہے۔
تبصرے