پاکستان نے پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں میڈل جیت لیا
- 08, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : فلپائن میں منعقدہ پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ (INSO-2024) میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم نے دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق صدیق پبلک اسکول اسلام آباد کے سلیمان نعمان اور لاہور گرائمر اسکول کے سبحان کاشف نے سلور میڈل حاصل کیے جبکہ کراچی گرامر اسکول کے احسان اعوان اور صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے قاسم سلام نے کانسی کے تمغے جیتے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS)، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کی اعلیٰ ترین انجینئرنگ یونیورسٹی، نے سخت ٹیسٹوں اور جانچ پڑتال کے بعد ملک بھر سے طلباء کا انتخاب کیا۔
تبصرے