ملک کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی کا اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

پاک سوزوکی موٹر کمپنی

نیوز ٹوڈے :    پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پلانٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا، پلانٹ پاک سوزوکی کے سی کے ڈی کی منظوری نہ ملنے کے باعث بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پلانٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔

ترجمان پاک سوزوکی موٹرز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ پاک سوزوکی کے سی کے ڈی کی عدم منظوری کے باعث بند کر دیا گیا ہے، پاک سوزوکی کے سی کے ڈیز گزشتہ 45 دنوں سے بندرگاہ پر پڑے ہیں، ۔ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ آٹو پالیسی 2021-26 کو نافذ کرے، موجودہ ایف ڈی آئی آٹو مینوفیکچررز کو بھی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ کئی آٹو پارٹس مینوفیکچررز نے اپنے پلانٹس میں پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+