کدو کے ماسک سے جلد کو کیسے خوبصورت بنایا جائے
- 09, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پیلا پیٹھا کدو ایک سبزی سمجھا جاتا ہے اور اس کا تعلق لوکی اور سبز کدو خاندان سے ہے، جو کہ خوبیوں سے مالا مال ہے۔کدو مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے والے غذائی اجزاء سے بھرپور ہے جس میں وٹامن اے، ای، سی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے ساتھ ساتھ زنک اور آئرن، میگنیشیم بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ قدرت نے اس سبزی کے بیج میں ایک خصوصیت بھی رکھی ہے جو جسم کو فائدہ پہنچاتی ہے۔
پیٹھا کدو جلد کے لیے کیوں ضروری ہے؟
یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو جلد سے جھریوں کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جب کہ یہ جلد کو تروتازہ اور نکھار بھی دیتی ہے۔
فیس ماسک کیسے بنایا جائے؟
کدو کا فیس ماسک بنانا بہت آسان ہے اور اس میں صرف تین اجزاء درکار ہوتے ہیں۔
سب سے پہلے کدو کی مطلوبہ مقدار لیں، اس میں ایک چمچ شہد اور ایک چٹکی دار چینی کا پاؤڈر ڈالیں، اسے اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور اسے جلد پر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اسے سادہ پانی سے دھو لیں۔ جلد کو صاف کریں۔یہ فیس ماسک پھیکی جلد کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جلد کو نکھار بھی دے گا۔
نوٹ: حساس جلد والے افراد کو ماسک استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔
خاص خبریں
-
بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
صائم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے، شعیب ملک
-
سو سالہ بوڑھے اور 102 سالہ خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد بھارتی نشریاتی ادارے نے آئی سی سی کو خبردار کر دیا
تازہ ترین

تبصرے