جسم میں خون کی روانی کو بہتر بنانے کے آسان طریقے

خون کی روانی

نیوز ٹوڈے :    خون ہمارے جسم میں ایک سپر ہائی وے کی طرح کام کرتا ہے۔خون ہر چیز بشمول اہم غذائی اجزاء اور آکسیجن کو دل اور دماغ سے پٹھوں اور جلد تک پہنچاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خون کا مناسب بہاؤ اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ہمارے جسم میں 60,000 میل خون کی نالیاں ہیں جو جسم کے ہر حصے میں خون لے جاتی ہیں۔تمباکو نوشی، ورزش نہ کرنا، کم پانی پینا یا زیادہ وزن خون کے بہاؤ پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

خون کا بہاؤ متاثر ہونے کی وجہ سے ہاتھ یا پاؤں ٹھنڈے یا بے حسی محسوس کرتے ہیں، جبکہ ٹانگیں نیلی نظر آتی ہیں۔اسی طرح جلد خشک ہو جاتی ہے، ناخن ٹوٹنے لگتے ہیں جبکہ بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو، زخموں یا کٹوتیوں کا علاج سست ہوجاتا ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ چند آسان چیزوں کو زندگی کا حصہ بنانے سے جسم میں دوران خون کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔

پانی پینا نہ بھولیں۔

زیادہ بیٹھنے سے گریز کریں۔

یوگا کی مشقیں کریں۔

سیر کرو

اٹھک بیٹھک

سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال کریں۔

گرم غسل کریں یا چائے کا لطف اٹھائیں۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+