کون سے 2 خشک میوہ جات دل اور دماغ کی صحت کے لیے ضروری ہیں؟
- 09, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : بادام اور اخروٹ دونوں کو خشک میوہ جات سمجھا جاتا ہے اور دونوں ہی فوائد سے بھرپور ہیں۔اخروٹ اپنی شکل کی وجہ سے دماغ کے لیے فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے جب کہ بادام دماغ کو تیز کرنے اور بینائی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔
اخروٹ
اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں، جو دل کو صحت مند رکھنے اور دل کی بیماریوں سے بچنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔اسی طرح اخروٹ میں میگنیشیم، کاپر اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
بادام
بادام میں پائے جانے والے مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا کر برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں اور دل کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔
بادام وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں، ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ جو خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔اس کے علاوہ بادام میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو کہ پٹھوں کے ساتھ ساتھ اعصاب کو بھی مدد دیتا ہے، شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے