گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
- 09, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزیر خوراک پنجاب کی زیر صدارت آٹے اور گندم کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بلال یاسین نے آٹے کے تھیلوں کا تناسب کم کرنے کے لیے سفارشات طلب کر لیں۔ وزیر خوراک پنجاب کی زیر صدارت آٹے اور گندم کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خوراک بلال یاسین کو آٹے اور گندم کی قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹھ روز میں ریکارڈ سینتیس ہزار تھیلے گندم دوسرے صوبوں کو بھیجی گئی۔
وزیر خوراک نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے۔ دوسرے صوبوں کو گندم اور تیار مصنوعات کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ رواں ماہ مختلف اضلاع سے اکیس گندم کے پرمٹ جاری کیے گئے۔ ایک لاکھ ستاون ہزار اڑتالیس میٹرک ٹن آٹا دوسرے صوبوں کو پہنچایا گیا۔
تبصرے