یوٹیوب میں سلیپ ٹائمر کی خصوصیت کی جانچ

یوٹیوب

نیوز ٹوڈے :   یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اب تک اس ویڈیو شیئرنگ سروس میں موجود نہیں تھا۔یوٹیوب پریمیم سلیپ ٹائمر نامی ایک خصوصیت کی جانچ کر رہا ہے۔

اس طرح کا فیچر اکثر مقبول میوزک اور پوڈ کاسٹ ایپس میں موجود ہوتا ہے تاکہ سروس ایک مخصوص وقت پر خود بخود بند ہو جائے اگر صارفین انہیں استعمال کرتے ہوئے سو جائیں۔اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیہ طے کر سکیں گے اور اس وقت ویڈیوز خود بخود بند ہو جائیں گی۔

یوٹیوب پریمیئم کے صارفین سیٹنگز میں تجرباتی نئی خصوصیات آزما کر اس ٹائمر کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔ایسا کرنے کے بعد ویڈیو پلیئر کے سیٹنگ مینو میں سلیپ ٹائمر کا آپشن نظر آئے گا۔وہاں آپ 10 منٹ، 15 منٹ، 20 منٹ، 30 منٹ، 45 منٹ، 60 منٹ یا ویڈیو کے اختتام تک دورانیہ سیٹ کر سکتے ہیں۔

جب یوٹیوب کی طرف سے ویڈیو کو موقوف کیا جائے گا، تو ایک پاپ اپ نوٹیفکیشن پوچھے گا کہ آیا آپ دورانیہ بڑھانا چاہتے ہیں یا نہیں۔یوٹیوب پیج کے مطابق سلیپ ٹائمر فیچر پریمیم صارفین کے لیے 2 ستمبر تک دستیاب ہوگا۔

اس کے بعد، فیچر کو مستقل بنیادوں پر متعارف کرایا جائے گا اور سروس کے مفت صارفین کے لیے بھی دستیاب ہونے کی امید ہے۔یاد رہے کہ یوٹیوب میوزک ایپ میں سلیپ ٹائمر جیسا فیچر پہلے سے موجود ہے تاہم اب اسے ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+