سولہ اگست سے پٹرول کتنا سستا ہوگا؟ خوشخبری سنادی گئی
- 13, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، اب تک کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی ورکنگ 15 اگست کو بھجوائے گا، وزیر خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
تبصرے