فوج کا اپنا ڈھانچہ ہے جس کے خلاف کارروائی کرنا ان کی مرضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
- 13, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا ردعمل جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کرنے پر سامنے آیا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج کا اپنا ڈھانچہ ہے، ان کی مرضی ہے کہ وہ جس کے خلاف چاہے کارروائی کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف کورٹ مارشل کا مطالبہ کر رہی ہے، اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے کبھی یہ مطالبہ کیا ہے۔
صحافی نے کہا کہ یہ مطالبہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کیا تھا، تو کیا آپ اس معاملے پر ان سے اختلاف کر رہے ہیں؟ اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہیں یہ معاملہ یاد نہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی متعدد خلاف ورزیاں ثابت ہو چکی ہیں۔
تبصرے