نوجوان کی 12 دن لگاتار جاگ کر ایسا ریکارڈ بنانے کی کوشش جس کا اب وجود ختم ہو چکا ہے
- 16, اگست , 2024

نیوز ٹوڈے : 12 دن تک لگاتار جاگ کر ریکارڈ بنانے والے جوان نے ایسا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جس کا اب وجود ہی نہیں - ایک آسٹریلوی نوجوان جس نے 12 دن تک نہ سونے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی - 1986 میں رابرٹ میکڈونلڈ کے بناۓ گۓ سب سے زیادہ وقت جاگنے کے ریکارڈ کو توڑنے کی ایک 19 سالہ نورمی نامی آسٹریلیا کے جوان نے کوشش کی - رابرٹ میکڈولڈ نے 18 دن 21 گھنٹے اور 40 منٹ لگاتار جاگنے کا ریکارڈ بنایا تھا -لیکن نورمی نامی جوان نے صرف 12 دن تک جاگنے کی کوشش کی - رابرٹ میکڈونلڈ 11 دن بغیر کسی مدد کے جاگتے رہے - گینس ورلڈ ریکارڈ نے 1997 میں اس ریکارڈ کی مانیٹرنگ بند کر دی تھی کیونکہ لگاتار جاگنے سے صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں - گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا تھا تھا کہ نیند کی تھوڑی سی کمی سے بھی انسان کا جسم اور ذہن بری طرح متاثر ہوتے ہیں -
گینز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے اس ریکارڈ کو قبول نہ کرنے کے باوجود نورمی نے اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کی - اور کئی مسائل سے دوچار ہوا ـ 2024 کے آغاز میں اس نے اس تجربے کو مختلف پلیٹ فارمز پر دکھانے کی کوشش کی لیکن یوٹیوب اور دیگر چینلز نے اس پر پابندی لگا دی - جاگنے کیلیے نورمی نے خود کو فلمیں دیکھنے دوستوں کے ساتھ گھومنے فاسٹ فوڈ کھانے اور کئی دوسرے طریقوں سے مصروف رکھا - اس کے دوستوں نے 12، 12 گھنٹے کی شفٹ بنا رکھی تھی اسے جگانے کیلیے - لگاتار 12 گھنٹے جاگنے کے بعد اس نے گھر کے سامنے ایمبولینس کو دیکھا ـ اپنا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد نورمی 38 گھنٹے لگاتار سویا اور 13 اگست کو جاگا -

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے