چند آسان عادات جو کینسر کا خطرہ کم کرتی ہیں
- 19, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : چند آسان عادات جو کینسر کا خطرہ کم کرتی ہیں۔
کینسر جسم میں ایک خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی متعدی بیماری ہے جو پوری دنیا کے لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔ماہرین کے مطابق کینسر کی مختلف اقسام ہیں، اسٹیج 1 اور اسٹیج 2 قابل علاج ہیں جب کہ اسٹیج 3 اور اسٹیج 4 زیادہ تر لوگوں کے لیے جان لیوا ہیں۔
کینسر کے کیسز میں اضافے کی وجہ
طبی ماہرین کینسر کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ ہمارے طرز زندگی اور فاسٹ فوڈ اور دیگر مصالحہ دار کھانوں کو قرار دیتے ہیں۔لیکن ہم اپنی زندگی میں کچھ عادات کو اپنا کر کینسر کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔
پھل اور سبزیاں
پھل اور سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں کیونکہ پھلوں اور سبزیوں میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں۔اس حوالے سے امریکن کینسر سوسائٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روزانہ 5 پھل اور سبزیاں کھانے سے پھیپھڑوں، منہ، گلے اور پیٹ کے کینسر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔
ورزش
جسمانی ورزش نہ صرف صحت کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے ذیابیطس، بلڈ پریشر کے مسائل، دل کو جوان رکھنے اور دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ کینسر کے خطرے کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ نے سفارش کی ہے کہ بالغوں کو چھاتی، بڑی آنت اور اینڈومیٹریال کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ ورزش کریں۔
باقاعدگی سے چیک اپ
اگر آپ اپنا چیک اپ باقاعدگی سے کروائیں تو کینسر جیسی بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدہ چیک اپ سے کینسر کی ابتدائی اسٹیج پر تشخیص کی جا سکتی ہے جس سے جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
تبصرے