چیئرمین پی سی بی کا بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
- 20, اگست , 2024

نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم بنے تو بھارت سمیت تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی حکام، ایف ڈبلیو او اور دیگر تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم لاہور کی مرکزی عمارت کی تعمیر کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام دن رات تیزی سے جاری ہے، چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنا ایک چیلنج ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل کام مکمل ہو جائے گا، سٹیڈیم مکمل ہونے دیں، بھارت سمیت تمام ٹیمیں آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سٹیڈیمز اور دنیا کے سٹیڈیمز میں فرق ہے، کوئی بھی سٹیڈیم بین الاقوامی معیار کا نہیں، ہمیں سٹیڈیمز کا معیار بڑھانا ہو گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم آہنگی کی کمی نہیں، ہمیں سیکیورٹی چاہیے۔ اداروں نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر میچ کروائیں اور اب ہم نے مشاورت سے ٹیسٹ بھی شفٹ کر دیا ہے، مزید تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، یہ ایک چیلنج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قذافی نے سٹیڈیم کے قریب ہوٹل کے لیے عمارت لے رکھی ہے لیکن یہ ایک پیچیدہ مرحلہ ہے، اس بات کا فیصلہ بروز ہفتہ کو کیا جائے گا کہ یہ منصوبہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل ہو سکتا ہے یا نہیں کیونکہ عمارت کو ہوٹل میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

تبصرے