اینڈرائیڈ فونز کو چوروں سے بچانے کے لیے بہترین سیکیورٹی فیچر متعارف
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : گوگل نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایک فیچر متعارف کروانا شروع کردیا ہے جو اسمارٹ فونز کے چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔تھیف ڈیٹیکشن لاک نامی اس فیچر کا اعلان گوگل نے مئی 2024 میں اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں کیا تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اب صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور یہ سب سے پہلے برازیل میں دستیاب ہوگا۔
آنے والے مہینوں میں اسے دوسرے ممالک میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ گوگل نے اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں اعلان کیا کہ تھیف ڈیٹیکشن لاک ڈیوائس پر ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مشکوک سگنلز کی خود بخود شناخت کرے گا۔آسان الفاظ میں اگر کوئی آپ کے ہاتھ سے فون چھین لیتا ہے تو یہ فیچر ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔
یاد رکھیں کہ اسمارٹ فونز میں صارف کی بہت سی حساس تفصیلات ہوتی ہیں جیسے کہ مختلف سروسز کے ای میل اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات اور دیگرآرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھم چوروں کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔گوگل کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی چوروں سے وابستہ 'عام نقل و حرکت' کی نشاندہی کرے گی۔
کمپنی نے عام حرکات کی وضاحت نہیں کی، لیکن اس کا شاید یہ مطلب ہے کہ اگر کوئی فون پکڑ کر بہت تیزی سے اس جگہ سے بھاگ جائے تو فون اسے پہچان لے گا۔اگر یہ فیچر محسوس کرتا ہے کہ فون چوری ہو گیا ہے، تو یہ خود بخود ڈیوائس کو لاک کر دے گا اور اس کے اندر موجود تمام ڈیٹا تک رسائی ناممکن بنا دے گا۔
تاہم، اگر کسی وجہ سے فون ان لاک نہیں ہوتا ہے لیکن پھر بھی یہ فیچر ایکٹیویٹ ہے تو آپ کو اسے خود ہی ان لاک کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بتدریج اینڈرائیڈ 10 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔اس کے ساتھ گوگل نے مئی میں ایک اور فیچر آف لائن ڈیوائس لاک کا بھی اعلان کیا تھا۔
یہ فیچر ڈیوائس کی اسکرین کو لاک کر دے گا جب اسے طویل عرصے تک انٹرنیٹ سے دور رکھا جائے یا ڈیوائس میں لاگ ان کرنے کی متعدد ناکام کوششوں کے بعداس فیچر کو چوروں کا پتہ لگانے والے لاک کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔
تبصرے