پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فیصد اضافہ
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے جولائی کے مقابلے رواں مالی سال آئی ٹی کی برآمدات میں 33.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزارت آئی ٹی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے جولائی میں آئی ٹی کی برآمدات 214 ملین ڈالر تھیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ کی کل برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فیصد ہے۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شازہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات کو مزید بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، آئندہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 3.5 ارب ڈالر ہے۔
تبصرے