گوگل کروم میں صارفین کے لیے بہترین سیکیورٹی فیچر کا اضافہ

گوگل کروم ویب براؤزر

نیوز ٹوڈے :    گوگل کروم ویب براؤزر میں ایک نیا سیکیورٹی فیچر شامل کر رہا ہے جو حساس معلومات کی حفاظت میں مدد کرے گا۔

اس فیچر کے تحت جب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین فون کی سکرین شیئر یا ریکارڈ کرتے ہیں تو ویب براؤزر حساس معلومات جیسے پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبرز کو خود بخود بلاک کر دے گا۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ دور میں اسکرین شیئرنگ کا استعمال کافی زیادہ ہے اور زیادہ لوگوں کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کا اشارہ گوگل کروم کے تجرباتی فیچرز پیج پر پایا گیا۔ فی الحال یہ فیچر صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب یہ فیچر فعال ہو جائے گا تو اسکرین شیئرنگ کے دوران صفحہ پر حساس تفصیلات ظاہر ہوں گی۔ جیسے پاس ورڈز یا دیگر خود بخود بلاک ہو جائیں گے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ 5 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز پر صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گوگل حساس تفصیلات کا تعین یا بلاک کیسے کرے گا۔لیکن اسکرین شیئرنگ یا ریکارڈنگ گوگل کروم کے انکوگنیٹو موڈ پر بھی ممکن نہیں، اس لیے بظاہر یہ نیا فیچر اسی پر مبنی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+