پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش شروع کر دی گئی

کوچز کی تلاش

نیوز ٹوڈے :    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اور دماغی کارکردگی کے کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جب کہ وائٹ بال ٹیم کے لیے سپیشل اسکلز کوچ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ . .

اس سے قبل سائمن ہیلمٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فیلڈنگ کوچ تھے جبکہ ڈیوڈ ریڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ذہنی کارکردگی کے کوچ کے طور پر رکھا گیا تھا۔پی سی بی نے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ 4 ستمبر تک درخواستیں جمع کرائیں۔پاکستان ریڈ بال ٹیم کے پاس اس وقت آسٹریلیا کے ٹم نیلسن ہائی پرفارمنس کوچ ہیں۔

نئے کوچز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ وائٹ اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے، محمد وسیم اس وقت پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+