صیہونی فوج کے خلاف پوسٹس لگانے پر مشہور مصری کامیڈٰین (باسم یوسف) کا ایکس اکاؤنٹ بند کر دیا گیا

باسم یوسف

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کے خلاف پوسٹس لگانے پر مشہور مصری کامیڈین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اکاؤنٹ بند ہو گیا - صیہونی فوج کی حیوانیت کا شکار فلسطینی علاقہ غزہ میں تنازعہ کی رپورٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے مشہور مصری کامیڈین کا اکاؤنٹ ایکس کے پلیٹ فارم سے غائب کر دیا گیا - یہ کامیڈین 11 ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والے مشہور (مصری کامیڈین باسم یوسف) ہیں ـ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حمایتی باسم یوسف کا اکاؤنٹ بند ہونے کی وجہ ان کی اسرائیل کے خلاف جاری کردہ آخری رپورٹ ہے -باسم یوسف سوشل میڈیا پر اسرائیل غزہ جنگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں ـ 19 اگست کو ان کی آخری پوسٹ سام دشمنی کو ہتھیار بنانے سے متعلق تھی اور اس میں انہوں نے ایک پول بھی شامل کیا -

رپورٹ کے تحت باسم یوسف کی رپورٹ میں لکھا تھا کہ یہود دشمنی ایک ایسا الزام تھا جس سے لوگوں کی رگوں میں خون جم جاتا تھا - انہوں نے لکھا کہ مجھے دکھائی دے رہا ہے کہ خوفزدہ کرنے کے اس طریقے کو لوگوں کو خاموش کرانے کیلیے کس طرح استعمال کیا جا رہا ہے -انہوں نے پول شامل کرتے ہوۓ لوگوں سے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی یہود مخالف کہلانے پر ان یہودیوں سے خوفزدہ ہوتے ہو ـ اس پوسٹ کے فوری بعد باسم یوسف کا ایکس اکاؤنٹ بند ہو گیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+