سابق بھارتی کرکٹر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
- 21, اگست , 2024

نیوز ٹوڈے : بالی ووڈ میں سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوراج سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم کا اعلان معروف میوزک کمپنی اور پروڈکشن ہاؤس 'ٹی سیریز' نے کیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم کا نام ممکنہ طور پر 'سکس سکسز' ہوگا۔ یہ 2011 ورلڈ کپ کے ہیرو سے کینسر سروائیور تک یوراج کی زندگی کے حیرت انگیز سفر کو اجاگر کرے گا۔ T-Series on X کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ لیجنڈ یوراج کے کرکٹ پچ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں تک کے سفر کو زندہ کرے گا۔
فلم کی کاسٹ کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات نہیں ہیں تاہم جلد ہی اس بارے میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ یوراج نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے جب کہ 2011 میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے باوجود انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ کھیل کر بھارت کو ورلڈ کپ تک پہنچایا تھا۔

تبصرے