وقت گزارنے کے لیے ویڈیوز کے ذریعے سکرول کرنے سے بوریت کے احساسات میں اضافہ

بوریت کے احساسات

نیوز ٹوڈے :   آج کے دور میں اکثر لوگ بوریت سے بچنے اور وقت گزارنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز دیکھتے ہیں۔لیکن اکثر لوگ ویڈیوز دیکھتے ہوئے اسکرول کرتے رہتے ہیں اور پوری ویڈیو نہیں دیکھتے تاہم یہ عادت آپ کی بوریت بڑھا دیتی ہے۔یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

ٹورنٹو یونیورسٹی کی تحقیق سے پتا چلا کہ لوگ بوریت سے بچنے کے لیے ویڈیوز کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہیں یا کسی اور ویڈیو پر منتقل ہوتے ہیں، لیکن اس سے بوریت بڑھ جاتی ہے۔محققین کے مطابق یہ عادت ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بھی کم خوشگوار بنا دیتی ہے۔

اس تحقیق میں 1200 افراد کو شامل کیا گیا اور ان پر 2 مختلف تجربات کیے گئے۔پہلے تجربے میں لوگوں سے 2 مختلف طریقوں سے ویڈیوز دیکھنے کو کہا گیا۔سب سے پہلے، انہیں 10 منٹ کی ویڈیو بغیر فارورڈ کیے یا چھوڑے دیکھنے کی ہدایت کی گئی، اور پھر مزید 10 منٹ تک انہیں سکرول کرتے ہوئے ویڈیوز دیکھنے کی اجازت دی گئی۔

دوسرے تجربے کے دوران پہلے مرحلے میں لوگوں کو 10 منٹ کی ویڈیو مسلسل دیکھنے کی ہدایت کی گئی اور دوسرے مرحلے میں انہیں 50 منٹ کی ویڈیو کو ری وائنڈ یا فارورڈ کرنے کی اجازت دی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اسکرولنگ یا فارورڈ کرتے ہوئے ویڈیوز دیکھنے سے لوگوں کی بیزاری بڑھ گئی۔اس کے برعکس ویڈیو کو مسلسل دیکھنے سے لوگوں کی دلچسپی اور اطمینان بڑھتا ہے۔محققین کے مطابق بوریت ہماری توجہ سے منسلک ہوتی ہے، جب ہم بور ہوتے ہیں تو ہمارے لیے توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بور ہونے والے لوگ کسی بھی ویڈیو کو مکمل یکسر نہیں دیکھتے بلکہ ایک دلچسپ ویڈیو کو مسلسل تلاش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ بور ہونے کے بعد مسلسل اسکرولنگ سے بچنا چاہتے ہیں تو فارورڈ یا اسکپ بٹن پر کلک کرنے سے پہلے تھوڑی دیر انتظار کریں اور ویڈیو پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+