سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی بابر اعظم کے مداح نکل آئے

گوتم گمبھیر

نیوز ٹوڈے :    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے پاکستانی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی ہے۔

گوتم گمبھیر نے سابق پاکستانی لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم سے بابر اعظم کے بارے میں آن لائن پروگرام میں بات کی اور انہیں مشورہ بھی دیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابر اعظم کو کسی پر کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس میں اتنی خوبی ہے کہ وہ پاکستان کا ایسا بلے باز بن سکتا ہے جو آج تک پیدا نہیں ہوا۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم کو لیگ کرکٹ میں کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں، انہیں پی ایس ایل جیت کر کچھ نہیں ملے گا۔

دوسری جانب وسیم اکرم نے گمبھیر کو بتایا کہ چند سال قبل انہوں نے بابر کو لیگ کرکٹ میں کپتان نہ بننے کا مشورہ دیا تھا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ بابر لیگ کھیلے، رنز بنائے، پیسے لے کر گھر چلے جائیں۔ تیار رہیں، لیگ کرکٹ میں کپتانی غیر ضروری تناؤ بڑھاتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+