ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی بدترین شکست، چیئرمین پی سی بی نے اہم بیان دے دیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

نیوز ٹوڈے :    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، پورے ٹیسٹ میں کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی، بدقسمتی سے پاکستانی ٹیم وہ کھیل نہیں کھیل سکی جو وہ چاہتے تھے۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پاکستانی ٹیم اگلے ٹیسٹ میں واپسی کرے گی، پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کروں گا، میرے الفاظ یاد رکھیں، معاملات ایسے نہیں رہیں گے، پردے کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+