چوبیس گھنٹے بعد تھریڈز میں پوسٹس کو خود بخود ڈیلیٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش

میٹا تھریڈز

نیوز ٹوڈے :    میٹا تھریڈز کے نام سے ایک فیچر بنا رہا ہے جو فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر مختلف شکلوں میں موجود ہے۔اس فیچر سے آپ میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسی پوسٹس کر سکیں گے جو 24 گھنٹے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔انسٹاگرام اسٹوریز جیسے اس فیچر کی جانچ کی تصدیق میٹا نے کی۔

یہ فیچر کچھ مہینوں سے تھریڈز میں اندرونی طور پر آزمایا جا رہا تھا اور اب صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیچر صارفین کو تھریڈز پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کرے گا۔

تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیچر فی الحال کس علاقے میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔اس فیچر کے تحت کی جانے والی پوسٹس کے اوپر ایک بینر ہوگا جس میں لکھا ہوگا کہ پوسٹ 24 گھنٹے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجائے گی۔

اس کا اطلاق ان پوسٹوں کے جوابات پر بھی ہوگا۔کمپنی کو توقع ہے کہ یہ فیچر مزید صارفین کو تھریڈز پر پوسٹ کرنے کی اجازت دے گا جہاں وہ مختلف لائیو ایونٹس یا دیگر معاملات اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+