یورپی ملک جہاں ایک وائرل ویڈیو کے باعث کھیرے کی قلت پیدا ہوگئی

کھیرے  کی قلت

نیوز ٹوڈے :    ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر مختلف ٹرینڈز وائرل ہوتے رہتے ہیں، لیکن کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ یہ کسی ملک میں کھیرے کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔جی ہاں واقعی ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ریسیپی کے نتیجے میں یورپی ملک آئس لینڈ میں کھیرے کی مانگ اتنی بڑھ گئی ہے کہ اس سبزی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔

صارف لوگن موفٹ کی ککڑی پر مبنی سلاد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، اور اس کے بعد سے وہاں کے کسان سبزیوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔وہاں کے کسانوں کی نمائندگی کرنے والی ہارٹیکلچرسٹ سیلز کمپنی کے مطابق ہمیں صارفین کی مانگ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ TikTok ویڈیوز میں استعمال ہونے والے دیگر اجزاء کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہم اس طرح کا تجربہ کر رہے ہیں لیکن اگر چند ماہ قبل کھیرے کی کاشت اپنے عروج پر ہوتی تو زیادہ فرق نہ پڑتا۔

آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجاوک کے رہائشیوں کے مطابق کھیرے مقامی بازاروں میں دستیاب نہیں ہیں جو کہ حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جو آئس لینڈ میں کبھی ختم نہیں ہوتی، لیکن اب دستیاب نہیں ہے۔

ٹک ٹاک ویڈیو نے نہ صرف کھیرے  کی مانگ میں اضافہ کیا ہے بلکہ اسے دیکھنے والے لوگوں کے لیے خطرہ بھی بڑھا دیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ویڈیو میں جس طرح کھیرے کو کاٹا گیا تھا اس کی نقل کرتے ہوئے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+