پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ خوشخبری
- 27, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر کام مکمل، 6 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا اور آئل مارکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر کام مکمل کرلیا ہے جس کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پیٹرولیم مصنوعات پر پڑے گا۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 79 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ 30 اگست تک عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حتمی سمری 31 اگست کو ارسال کی جائے گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 266 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہے۔ 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 266 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اس سے قبل حکومت نے 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آئل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی، مٹی کا تیل 6 روپے 32 پیسے کمی سے 177 روپے 39 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے کمی سے 160 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تبصرے