ارشد ندیم کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

ارشد ندیم

نیوز ٹوڈے :   پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کو طلائی تمغہ دلانے والے ارشد ندیم کا قومی سطح پر خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں پیر کو نجی بینک نے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں انتظامیہ نے 27 سالہ کھلاڑی کو 92 کروڑ 97 ہزار(92 لاکھ 97 ہزار روپے) کی انعامی رقم سے نوازا۔ بینک کے مطابق ارشد ندیم کو ان کی 92.97 میٹر کی گولڈ میڈل جیتنے والی تھرو کے ہر میٹر پر ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے، جب کہ انہیں یادگاری شیلڈ اور گولڈ میڈل بھی پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ اور والد کو بھی بینک کی جانب سے تحائف دیے جائیں گے۔ بینک کے صدر CSO عرفان صدیقی اور ڈپٹی CCO سید امیر علی ارشد ندیم نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں کامیابی کے لیے بہت پر امید ہوں، بہت محنت کی اور ثمر بھی ملا جب کہ بڑی کامیابی میں میرے والدین کی دعاؤں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔ کراچی میں ہونے والی تقریب میں ارشد ندیم کی فیملی بھی موجود تھی۔ ندیم نے 32 سال بعد پاکستان کو اولمپک میڈل دلانے کا کارنامہ انجام دیا، وہ انفرادی اولمپک میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+