سائنسدان آپ کے کپڑوں کو اے سی بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں
- 27, اگست , 2024

نیوز ٹوڈے : دنیا بھر میں درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور آنے والے سالوں میں بھی اس کے جاری رہنے کا امکان ہے۔لیکن سائنسدانوں نے ایک انوکھا آئیڈیا پیش کیا ہے جو ہمیں شدید گرمی میں خود کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دے گا۔
امریکہ کی یونیورسٹی آف میساچوسٹس ایمہرسٹ کے ماہرین نے ہمارے کپڑوں کو ایئر کنڈیشنر (AC) میں تبدیل کر دیا ہے۔جی ہاں، انہوں نے چاک پر مبنی ایک لچکدار کوٹنگ تیار کی ہے جسے ملبوسات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
جب اس کوٹنگ کو انتہائی گرم موسم میں آزمایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس پر مبنی لباس پہننے سے جسم کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جاتا ہے۔سائنسدانوں نے کہا کہ وہ لباس کو ٹھنڈا کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرنا چاہتے ہیں جو عام طور پر دستیاب مواد کو استعمال کرتی ہے۔
انہیں یہ خیال چونا پتھر پر مبنی پلاسٹر سے ملا جو گرم موسم میں گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔کپڑوں پر اس کوٹنگ کا بنیادی جز کیلشیم کاربونیٹ ہے جو کہ چونا پتھر اور چاک کا بھی اہم جز ہے۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے