یوٹیوب میں ہیک شدہ اکاؤنٹ کی بازیابی کے لیے اے آئی چیٹ مددگار کا تعارف

یوٹیوب

نیوز ٹوڈے :    یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ہیکرز کے ہدف بنائے گئے اکاؤنٹس کو بازیافت کرنے میں مدد کرے گا۔گوگل سپورٹ پیج اسے ٹربل شوٹنگ ٹول کے طور پر بیان کرتا ہے۔

چیٹ بوٹ یوٹیوب ہیلپ سینٹر کے ذریعے قابل رسائی ہوگا اور ہیک کیے گئے اکاؤنٹس کے مالکان سے ان کے یوٹیوب چینلز میں کی گئی تبدیلیوں کو ریورس کرنے کے لیے مختلف سوالات پوچھے گا۔یہ AI اسسٹنٹ فی الحال صرف انگریزی میں دستیاب ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی حاصل ہے، تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر آہستہ آہستہ تمام یوٹیوب صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

ایک بار جب YouTube اکاؤنٹ ہیک ہو جاتا ہے، تو اسے واپس لانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے یا اس میں کافی وقت لگتا ہے۔لیکن یہ AI چیٹ بوٹ اکاؤنٹ کو بازیافت کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سیکیورٹی کو بھی مضبوط کرے گا۔

خیال رہے کہ گوگل نے حالیہ مہینوں میں یوٹیوب میں AI ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد فیچرز شامل کیے ہیں۔ساؤنڈ سرچ نامی ایک AI فیچر کے ساتھ، صارف صرف گنگنانے کے ذریعے گانا تلاش کر سکتے ہیں۔اسی طرح یوٹیوب کی جانب سے کچھ دیگر AI چیٹ بوٹس پر کام کیا جا رہا ہے جنہیں مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+