ہنڈا سی ڈی 70آسان اقساط پر حاصل کریں، پیشکش متعارف

ہونڈا سی ڈی

نیوز ٹوڈے :   ہونڈا سی ڈی 70cc اپنی معیشت کی وجہ سے پاکستان کی پسندیدہ موٹرسائیکل ہے لیکن مہنگائی کے طوفان میں اس کی قیمت بھی بڑھ کر 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

Honda CD 70cc کے خریداروں، جو کہ بینک الفلاح کے صارفین بھی ہیں، کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ اس موٹر سائیکل کو صفر سود پر آسان اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بینک الفلاح اپنے صارفین کو پیشکش کر رہا ہے، جس میں وہ صفر سود پر 6 ماہ اور 1 سال کی قسطوں میں Honda CD 70CC حاصل کر سکتے ہیں۔ 6 ماہ کے پلان میں بینک الفلاح کے صارفین کو ماہانہ 26 ہزار 317 روپے کی قسط ادا کرنی ہوگی جب کہ ایک سالہ پلان میں ماہانہ قسط 13 ہزار 158 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ 1800 روپے بینک پروسیسنگ فیس بھی وصول کی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+