بندروں کے متعلق سائنسدانوں کا حیرت انگیز انکشاف
- 02, ستمبر , 2024

نیوز ٹوڈے : انسانوں کی طرح بندر بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پہچانتے ہیں ـ تحقیقات سے یہ حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے - انسان کی پہچان تو ناموں سے ہوتی ہی ہے لیکن اب جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بندر بھی ایک دوسرے کو پہنچاننے کیلیے ناموں کا استعمال کرتے پیں - اس سے پہلے صرف ڈولفن اور ہاتھی ہی ایک دوسرے کو پہچنانے کیلیے ناموں کا استعمال کرتے تھے - مگر اب سائنسدانوں کے تجربات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بندروں کی ایک قسم بھی ایک دوسرے کی شناخت کیلیے ناموں کا استعمال کرتی ہے- جرنل سائنس میں جاری کردہ تحقیق کے مطابق بندروں کی اس قسم کا نام (مارمو سعت) ہے جو ایک دوسرے کو پہچاننے کیلیے نام استعمال کرتے ہیں - بندروں کی یہ نسل جنوبی امریکہ کے ملکوں میں پائی جاتی ہے -
اور تحقیق کیلیے 10 بندروں کو مختلف تجربات سے گزارا گیا - بندروں کی یہ نسل چھوٹے چھوٹے گروہوں کی شکل میں رہتی ہے اور اپنے ساتھیوں کو اپنی رہائش کا پتہ دینے کیلیے سیٹی کا استعمال کرتی ہے - تحقیق میں بندروں کو جوڑوں کی شکل میں الگ الگ کمروں میں رکھ کر ایک دوسرے سے مخاطب ہونے کا موقع دیا گیا - جب سائنسدانوں نے ان کی آوازوں کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ہر بندر کیلیے الگ نام کا استعمال کر رہے تھے جیسے انسان ایک دوسرے کی پہچان کیلیے کرتے ہیں -

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے