نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان

سیف ویمنز فٹ بال

نیوز ٹوڈے :   نیپال میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والی سیف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چیمپئن شپ کے لیے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ ایونٹ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا جب کہ 20 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ بنگلہ دیش ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

ایونٹ میں شریک 7 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میں نیپال، سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں۔دونوں گروپوں کی ٹاپ 2 ٹیمیں 27 اکتوبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+