انگلش کرکٹ بورڈ کا برینڈن میک کولم کو وائٹ بال ٹیم کا بھی ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان

برینڈن میک کولم

نیوز ٹوڈے :   انگلش کرکٹ بورڈ نے برینڈن میک کولم کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بھی مقرر کر دیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق برینڈن میک کولم کے معاہدے میں بھی توسیع کر دی گئی ہے، وہ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہوں گے۔برینڈن میک کولم کے معاہدے میں 2027 کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے، وہ مئی 2022 سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم جنوری 2025 سے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ای سی بی کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ مارکس ٹریسکوتھک آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں ذمہ داریاں سنبھالتے رہیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+