پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 پاکستانی ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 7 ستمبر کو لیے جانے کا امکان ہے، کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ سے متعلق پیغام کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 8 ستمبر کو لیے جائیں گے۔ فٹنس ٹیسٹ میں سپرنٹرز، اسکاٹس، ون اے تھری، جم سیشن شامل ہوں گے۔ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 2 روز قبل لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں لیے جا چکے ہیں۔ بعد ازاں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی 8 ستمبر کی رات فیصل آباد رپورٹ کریں گے، صرف ان کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا جو فٹنس ٹیسٹ کے معیار پر پورا اتریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+