سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی
- 04, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1200 روپے کی کمی کے بعد 222,994 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 2481 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
تبصرے