نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کے جلسے

نیوز ٹوڈے :   وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔  پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا تھا تاہم اس کے باوجود ریلی دیر تک جاری رہی۔ وقت ختم ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کر دیے اور اجلاس کے منتظمین کو بھی کارروائی سے آگاہ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جلسہ گاہ کو فوری طور پر خالی کر دیا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+