بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل ہی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں
- 09, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل ہی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہونا ہے لیکن اس سے قبل ہی ٹیم کو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر کو چنئی میں اور دوسرا ٹیسٹ 27 ستمبر کو کانپور میں کھیلے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو جماعت نے کانپور ٹیسٹ کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے۔ ٹیسٹ سیریز 19 ستمبر سے شروع ہوگی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور ہم بی سی سی آئی سے رابطے میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کانپور ٹیسٹ کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندو اکاؤنٹنگ کے نائب صدر جیویر بھردواج کا کہنا ہے کہ ہم بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچ گوالیار میں نہیں ہونے دیں گے۔
تبصرے