جنرل فیض حمید کس کی اجازت سے کابل گئے؟ اسحاق ڈار نے بڑا دعویٰ کر دیا

جنرل فیض حمید

نیوز ٹوڈے :    لندن میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے غلبہ کے بعد جنرل فیض کا کابل جانا پاکستان کو بہت مہنگا پڑا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ پاکستان کے نظام کو عرصہ دراز سے جانتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں جاسکتے تھے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کی اجازت کے بغیر دہشت گردی میں ملوث 100 سے زائد مجرموں کی رہائی ممکن نہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران مفرور ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ہزار افراد کو بھی واپس جانے کی اجازت دی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی رہائی اور انہیں ملک میں واپس آنے کی اجازت دینے سے ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی نظر آرہی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنرل فیض ہوں یا دیگر لوگ ملوث ہوں، ان کے خلاف جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔ جنرل باجوہ ہوں یا پی ٹی آئی کے بانی، اگر وہ ملوث ہیں تو مجھے یقین ہے کہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+