انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑیوں کی واپسی
- 11, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ای سی بی کے مطابق آل راؤنڈر بین سٹوکس انجری سے واپس آ چکے ہیں اور ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ہیری بروکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، جیمی اسمتھ، اولی پاپ، جورٹ، جوش ہل، کرس ووکس، ریحان احمد، شعیب بشیر، گس اٹکنسن، جیک لیچ، اولی اسٹون، جارڈن کاکس، بریڈن کارس اسکواڈ میں شامل ہیں۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اگلے ماہ 7 سے 28 اکتوبر تک کھیلی جائے گی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 سائیکل کا حصہ ہے۔ گزشتہ ہفتے سیریز کی یو اے ای منتقلی کے حوالے سے خبریں میڈیا میں آئیں تاہم پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ سیریز پاکستان میں ہی ہوگی۔
گزشتہ دنوں قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ممکنہ طور پر ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھی اس حوالے سے کہا اور انتظامات پربھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان، دوسرا میچ 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی اور دوسرا 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلا جانا ہے۔
تاہم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے سلسلے میں اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کے باعث میچ کو پنڈی اسٹیڈیم منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ میچ کو بھی گزشتہ ماہ کراچی سے پنڈی منتقل کیا گیا تھا۔
خاص خبریں
-
چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی مریم سے ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کرلی
-
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کھلاڑی کا ٹخنہ مڑ گیا، ہسپتال منتقل
-
دلہن کو مہنگی گاڑی کے بجائے گاڑی میں بٹھا کر رخصت کیا گیا۔ دولہا کے عجیب و غریب رویے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
تازہ ترین
-
چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی مریم سے ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کرلی
-
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کھلاڑی کا ٹخنہ مڑ گیا، ہسپتال منتقل
-
دلہن کو مہنگی گاڑی کے بجائے گاڑی میں بٹھا کر رخصت کیا گیا۔ دولہا کے عجیب و غریب رویے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
تبصرے