گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، قیمتوں میں زبردست کمی آگئی

گاڑی کی قیمت

نیوز ٹوڈے :    انڈس موٹرز نے اپنی مقبول گاڑی 'کرولا کراس' کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صارفین کے لیے قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کیا ہے جو کہ محدود مدت کے لیے ہو گی۔تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا پاکستان نے فیس بک کے آفیشل پیج پر پیغام میں کہا کہ گاڑی کی قیمت 8 لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے کم کردی گئی ہے، قیمت میں کمی محدود تعداد میں گاڑیوں پر کی گئی ہے۔

کرولا کراس HV ہائی

کمپنی کی جانب سے کرولا کراس ایچ وی ہائی کی قیمت 98 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم کر کے 89 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی گئی ہے، اس گاڑی کی قیمت میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ 

کرولا کراس HV MID

ٹویوٹا نے کرولا کراس ایچ وی ایم آئی ڈی کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کی کمی کر کے 85 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 93 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔ 

کرولا کراس پٹرول ہائی

انڈس موٹرز نے کرولا کراس پیٹرول ہائی کی قیمت میں 9 لاکھ روپے کی کمی کی ہے جس کے بعد قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کرولا کراس پیٹرول کم

کمپنی نے کرولا کراس پیٹرول لو کی قیمت میں 9 لاکھ روپے کی کمی کر کے 72 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 81 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+