ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا اندازہ ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے کمی کا امکان ہے۔

حتمی قیمت کا تعین ممکنہ طور پر 12-14 ستمبر کے عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 31 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 86 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+