وفاقی وزیر نے انٹرنیٹ کے حوالے سے خوشخبری سنادی
- 12, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے انٹرنیٹ کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم نے چین کی مدد سے ایک سیٹلائٹ لانچ کیا ہے جس کے ذریعے ہم دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ فراہم کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ تمام ادارے ڈیجیٹائز ہو جائیں، جدید ٹیکنالوجی کو نہ اپنایا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ گزشتہ دور حکومت میں بھی ہم نے جدید ٹیکنالوجی کے ادارے بنائے، ہمیں جدت اور تبدیلی سے فائدہ اٹھانا ہے۔ .
احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کے لیے ہمیں دنیا کی تبدیلیوں کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا، ہر شعبے کی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے تعلیم کے ساتھ ہنرمند ہونا بھی ضروری ہے، ہمیں دنیا میں آنے والی تبدیلی کے ساتھ منصوبہ بندی بھی کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا، ہم نے 10 لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے ہیں اور اب نوجوانوں کو ڈیجیٹل ہنر دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ تجارت کے تمام اصولوں کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، زندگی کا ہر شعبہ ڈیجیٹل کی طرف بڑھ رہا ہے۔
تبصرے